لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک سے واپس لانا حکومت کیلیے بڑا چیلنج ہے وزیراعظم

کرپشن کے خاتمے اورجرائم کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان ہم آہنگی و تعاون ضروری ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 27, 2018
وزارت داخلہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام سے لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ نسیم کھوکر نے وزارت داخلہ کے امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انہیں جان ومال کا تحفط دینے کے لیے مناسب ماحول دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گستاخانہ خاکوں کے مقابلے مسلمانوں کی اجتماعی ناکامی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوٹی گئی اورغیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی رقم واپس لانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، لوٹی ہوئی رقم لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزارت داخلہ اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔

عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ اوراس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جب کہ کرپشن کے خاتمے اورجرائم کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان ہم آہنگی و تعاون ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں