نگراں حکومت لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے فوری اقدامات کرے شہبازشریف

لوڈشیڈنگ سےنمٹنے کیلئےتجاویزکو حتمی شکل دینا شروع کردی اورحکومت سنبھالتے ہی اس پرعملدرآمد شروع کردیاجائے گا،شہباز شریف


ویب ڈیسک May 24, 2013
اگر نگران حکومت نےاپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ان کا نام پاکستان کے ظالم حکمرانوں کی فہرست میں شمار کیا جائے گا، شہبازشریف فوٹو: فائل

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیرمعمولی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے فوری اقدامات کئےجائیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں عوام بجلی کی 16 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں، نگراں حکومت صورتحال کی سنگینی کو سمجھے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اگر نگران حکومت نےاپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ان کا نام پاکستان کے ظالم حکمرانوں کی فہرست میں شمار کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) نےلوڈشیڈنگ سےنمٹنے کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے جن پرحکومت سنبھالتے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں