اسد رئوف شادی کا وعدہ کرکے مکرگئے بھارتی ماڈل لینا کا الزام
لینا کپور کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ، اسدرئوف کی ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو
بھارتی ماڈل لینا کپور نے پاکستانی امپائر اسد رئوف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ شادی کا وعدہ کرکے مکرگئے ہیں، ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ لینا کپور نامی بھارتی ماڈل نے ممبئی زون9کے پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت جمع کرائی ہے جس میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ٹیسٹ امپائر اسدرئوف کے ساتھ ان کی دوستی چھ ماہ قبل سری لنکامیں ہوئی تھی جہاں انھوں نے ٹیلیفون نمبرزپرتبادلہ کیا تھااوراسی دوران انھوں نے 3دن اکٹھے قیام بھی کیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارتی ماڈل جب بیمارہوئیں تو اسد رئوف ان کی عیادت کیلیے بھی آئے اوران سے جلدشادی کرنے اورایک فلیٹ تحفہ دینے کابھی وعدہ کیااوریہ بھی بتایا کہ پاکستانی امپائرپہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 2بچے ہیں تاہم ان کامذہب ایک سے زائد بیویاں رکھنے کی اجازت دیتاہے۔
لینانے کہاکہ پاکستانی ٹیسٹ ایمپائرجوآئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں کے ساتھ ان کارابطہ انڈین پریمیئرلیگ کے دوران ہوااوران سے جب شادی کرنے کاپوچھاتووہ ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے جس پروہ دل برداشتہ ہوگئیں اورجب کوئی مثبت جواب نہیںملا توانھوں نے اس پراپنی تحریری شکایت ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرادی، بھارتی پولیس نے تحریری درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستانی امپائر اسدرئوف نے بھارتی ماڈل کے ساتھ تعلقات کے الزمات کومسترد کردیاہے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 56 سال کی عمر میں کسی کے ساتھ اس طرح کے تعلقات کس طرح قائم کر سکتاہوں،انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریزکیااورموقف اختیارکیاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اجازت ملنے کے بعدہی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کروںگا۔