فلم’’مینٹل‘‘ کی ہیروئن ثنا کے خلاف لڑکی کواغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج

ثنا 30 اپریل کے بعد سے ہی روپوش ہیں اور اپنی فلم مینٹل کے سیٹ پر بھی نہیں پہنچیں۔

ثنا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیوشن سے واپس گھر جا رہی تھی۔

KARACHI:
سلمان خان کی نئی فلم مینٹل کی ہیروئن ثنا خان کے خلاف ممبئی پولیس نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارتی اخبارکے مطابق ثنا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ ٹیوشن سے واپس گھر جا رہی تھی، 30 اپریل کی شام کو ثنا کے کزن نوید نے اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو زبردستی ثنا کی گاڑی میں گھسیٹنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی، لڑکی جب گھر پہنچی تو وہاں ثنا، نوید اور اس کے دوست پہلے سے ہی موجود تھے جہاں ثنا نے لڑکی اور اس کی ماں کو دھمکیاں دیں۔


اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثنا کے کزن نوید نے گزشتہ سال نومبر میں لڑکی سے فیس بک پر دوستی کی اور دونوں ایک دوسرے سے ملنے لگے اسی دوران نوید نے لڑکی کو شادی کا پیغام دیا مگر لڑکی نے اس کے پیغام کو ٹھکرا دیا، نوید کے بار بار اصرار کرنے پر لڑکی نے اس سے ملنا چھوڑ دیا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کر دیا جس کے بعد بھی نوید اپنی ضد سے باز نہ آیا اور لڑکی کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

واقعے کے بعد لڑکی کی ماں نے ثنا، نوید اور اس کے دوستوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد نوید اور اس کے دونوں دوستوں کو فوری گرفتار کر لیا گیا جب کہ ثنا کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ثنا 30 اپریل کے بعد سے ہی روپوش ہیں اور اپنی فلم ''مینٹل'' کے سیٹ پر بھی نہیں پہنچیں، ثنا ''بگ باس'' کے چھٹے ایڈیشن میں شامل تھیں اور انہیں سلمان خان کا فیورٹ سمجھا جا تا تھا۔ ثنا اکشے کمار اور ہیریتک روشن کے ساتھ مختلف کمرشلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story