ہم خیال لوگوں کو قریب لانے کیلئے فیس بک کا نیا فیچر

نیا فیچر فیس بک پر موجود ہم مزاج لیکن انجان لوگوں میں روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرے گا

نیا فیچر فیس بک پر موجود انجان لوگوں میں روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

ANKARA:
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہم خیال لوگوں کو مزید قریب لانے کےلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جارہی ہے جو پوری دنیا سے ہم خیال لوگوں کو مزید قریب لائے گا یعنی اگر ایک شخص پاکستان میں رہتا ہے اور دوسرا امریکا میں مگر ان دونوں میں کوئی بھی ایک بات مشترک ہے تو فیس بک ان دونوں میں روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔


نئے فیچر کے اضافے کے بعد جب کوئی صارف کسی بھی برانڈ یا پبلشر کے صفحے پر کسی قسم کا ردعمل دے گا تو وہاں موجود اس صفحے کے دیگر فالوورز اور آپ میں جو بھی بات یکساں ہوگی وہ فیس بک نمایاں کردے گا، اور اس شخص کے نام کے نیچے ایک مخصوص لیبل بنا ہوگا (اگر آپ دونوں کا تعلق ایک ہی یونیورسٹی سے رہا ہو یا پھر آپ ایک ہی شہر، آفس یا کسی مخصوص مقام سے تعلق رکھتے ہوں) تو وہ اس لیبل کے ذریعے نمایاں ہوجائے گا۔

فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرنے کا مقصد دراصل ان لوگوں میں روابط بڑھانا ہے جن کا آپس میں بظاہر کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ ایک دوسرے کی فرینڈ لسٹ میں ہوتے ہیں مگر ان میں کچھ نہ کچھ چیزیں یا باتیں مشترکہ ہوتی ہیں مگر وہ ایک دوسرے سے بے خبر ہوتے ہیں۔
Load Next Story