ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

14 اکتوبرکوقومی اسمبلی کے 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں پولنگ ہوگی


ویب ڈیسک August 28, 2018
پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2، 2 حلقوں میں انتخاب ہوگا فوٹو: فائل

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 14 اکتوبرکوملک بھرسے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اوربلوچستان اسمبلی کے 2، 2 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخاب ہوگا یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ آج سے شروع ہوگیا ہے جو30 اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔

شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پرفیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبرکو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبرتک واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کوانتخابی نشانات 16 ستمبرکو جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں