شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی

شیخ رشید کی تاجروں سے تلخ کلامی لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر ہوئی


ویب ڈیسک August 28, 2018
شیخ رشید کی تاجروں سے تلخ کلامی لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر ہوئی۔ فوٹو : فائل

لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہوں تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا جو اب ہو رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات

دوسری جانب شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن حواس باختہ ہوگیا اور شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں جس پر سی ٹی او نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں