ملک میں جنگل کا قانون ہے کوئی پوچھنے والا نہیں خورشید شاہ

خاور مانیکا والے مسئلے میں سامنے آ گیا کہ دباؤ ہو گا تو ادارے کیسے چل سکتے ہیں، خورشید شاہ

گڈ گورننس کے دعوے پہلے دنوں میں ہی سب نے دیکھ لئے، خورشید شاہ ۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کے گڈ گورننس کے دعوے پہلے دنوں میں ہی سب نے دیکھ لئے، ایک محکمے کا ایک افسر چھٹی مانگ لیتا ہے اور ایک چھوڑ کرچلا جاتا ہے، خاور مانیکا والے مسئلے میں سامنے آ گیا کہ دباؤ ہو گا تو ادارے کیسے چل سکتے ہیں، یہ تو جنگل کا قانون نظر آ رہا ہے کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس سفر کا خرچہ 3 لاکھ روپے

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنو، ملٹری سیکرٹری ہاؤس تو وزیراعظم ہاؤس کے چار کمروں سے دس گنا اچھا ہے، وزیراعظم ہاؤس کا 75 فیصد ایریا تو آفیشل کاموں کے لئے ہے جو اب بھی استعمال ہو رہا ہے۔

Load Next Story