پیپلزپارٹی کے رویے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا نوازشریف

میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق بات نہیں کی، نوازشریف
نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے خصوصی طور پر احتساب عدالت لایا گیا فوٹو: فائل نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے خصوصی طور پر احتساب عدالت لایا گیا فوٹو: فائل

نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے خصوصی طور پر احتساب عدالت لایا گیا فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔


عدالت سے واپسی پرنوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا ہے۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }