انٹر کے امتحانات نگراں وزیر اعلیٰ کی نقل مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
5 انٹر بورڈز نے518 نقل کرنیوالے امیدوار پکڑے ،کیسزسزا دینے والی کمیٹیوں کے سپرد، چیئرمین بورڈزکااجلاس منگل کوطلب
سندھ کے تعلیمی بورڈزکی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے انٹرکے امتحانات کے دوران نقل کے سامنے آنیوالے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی بورڈزکے چیئرمینوںکوہدایت کی ہے کہ نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے سندھ کے تعلیمی بورڈزکے چیئرمینوں کی کمیٹی سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جمعہ کودوران امتحان کراچی کے کالجوںسے نقل کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے نقل کے حوالے سے گیارہویں بارہویں جماعتوں کے جمعہ کوہونے والے امتحانات کی مجموعی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں بورڈز، متعلقہ نگراں کمیٹیوں اور چیئرمین حضرات نے کل 518 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا ہے جن کے کیسز کو سزا دینے والی کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا ہے ان میں سے اصل امیدواروں کی جگہ دیگر افراد کے شریک ِ امتحان ہونے کے کل کیسز جو جمعہ کے دن پکڑے گئے ۔
ان کی تعداد 92 ہے اور اس میں بھی صرف لاڑکانہ بورڈ میں ایسے کیسز کی تعداد 82 ہے جبکہ حیدرآباد میں 6، میرپورخاص اور سکھر میں 2,2 رہی تاہم کراچی میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا جس کی بنیادی وجہ انرولمنٹ کارڈز پر امیدواروں کی اسکین کی گئی تصویریں ہیں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے امیدواروں کی بورڈ کے حوالے سے جو تعداد جمعہ کے دن سامنے آئی ہے اس میں لاڑکانہ میں158، سکھر میں 179، حیدرآباد میں 64، میرپورخاص میں 14 اور کراچی میں 11رہی۔