جامعہ کراچی ایل ایل ایم طلبا15ستمبر تک تھیسس جمع کرا سکتے ہیں

ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے تحت یورپی یونین پر سیمینار 28 مئی کوہو گا


Staff Reporter May 24, 2013
تھیسس کی2 کاپیاں مع 7500 روپے کا پے آرڈر بنا م ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر کے طلبا اپنا تھیسس متعلقہ کالجوں میں15 ستمبر تک بغیرلیٹ فیس کے اور اس کے بعد 30 اکتوبر تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

تھیسس کی کل6 کاپیاں جمع کرانا ہونگی، تھیسس کے ساتھ 1500 روپے کا پے آرڈر جمع کرانا لازمی ہیں، زبانی امتحان میں فیل طلبا تھیسس کی4 کاپیاں مع 7500 روپے پے آرڈر جبکہ صرف تھیسس میں فیل ہونے والے طلبا دوبارہ تحریر کیے گئے تھیسس کی2 کاپیاں مع 7500 روپے کا پے آرڈر بنا م ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔



٭ جامعہ کراچی ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے تحت یورپی یونین پر سیمینار منگل28 مئی کو صبح 10بجے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں منعقد ہوگا، پاکستان میں یورپین یونین ڈیلی گیشن کے ڈپٹی ہیڈ مسٹر پائیرے مایوڈون بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر سیمینار کی صدارت کریں گے۔

٭ وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام پیر27 مئی کوصبح11 بجے عبدالحق کیمپس میں ''پاک روس تعلقات'' کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے، پروگرام میں قونصل جنرل کراچی اینڈرے وی ڈیمیڈوو خطاب کریں گے، سیمینار کی صدارت رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ طاہر کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں