پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں آصف زرداری کا بیان حلفی

میرا کوئی بینک اکاونٹ پاکستان سے باہر نہیں اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں، بیان حلفی


ویب ڈیسک August 28, 2018
میں نے اپنے بیان حلفی میں جو بات کی اس پر قائم ہوں، آصف زرداری ۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور ناہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے این آر او مقدمے میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این آر او میں میرا کوئی کردار نہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں، اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری کو بیرون ملک اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیا تھا، این آر او کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |