اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ کے داماد گروناتھ میپن گرفتار

گروناتھ میپن کے خلاف اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک May 25, 2013
اسپاٹ فکسنگ میں داماد کے ملوث ہونے کے بعد سری نواسن کو اصولاً اب استعفیٰ دے دینا چاہئے، سابق آئی پی ایل چیف للت مودی فوٹو: فائل

ممبئی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سری نواسن کے داماد اور آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میپن کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گروناتھ میپن کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ سابق آئی پی ایل چیف للت مودی کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں داماد کے ملوث ہونے کے بعد سری نواسن کو اصولاً اب استعفیٰ دے دینا چاہئے اور چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل سے اپنا کنٹریکٹ ختم کردینا چاہئے۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتار بکیز اور بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے اپنے بیان میں گروناتھ میپن کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شرد پوار نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سری نواسن فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ورنہ انہیں ان کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔