پاکستان میں قیادت کافقدان ہےنوجوان تبدیلی لائیں ناصرہ جاوید

لیڈراورسیاستدان میں فرق ہوتاہے،ابرار،کل تک میںسیدنورکی بھی جاویدچوہدری سے گفتگو

لیڈراورسیاستدان میں فرق ہوتاہے،ابرار،کل تک میںسیدنورکی بھی جاویدچوہدری سے گفتگو، فوٹو : ایکسپریس

SUKKUR:
ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے،این آر او سے ایسے لوگ حکمران بن گئے ہیں جو حکمرانی اپنا حق سمجھتے ہیں۔وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کررہی تھیں۔


ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا سال ہے ووٹروں کی نصف تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے، انھیں تبدیلی لانی ہے ۔ معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد نے کہا کہ ہم نے 65 سالوں میں ملک میں میرٹ، انصاف اور درست نظام تعلیم نہیں رائج کیا جس سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔ آٹھویں جماعت تک سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جانا چاہیے۔

فلمساز اور ہدایتکارسید نورکاکہنا تھا کہ ہم ہرسال جشن آزادی کے موقع پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کی باتیں تو کرتے ہیں مگران کے افکار اپنے بچوں تک نہیں پہنچاتے۔ گلوکار ابرار الحق نے کہاکہ میں نا امید نہیں ہوں لیڈراور سیاست دان میں فرق ہوتا ہے لیڈرکا ایک وژن ہوتا ہے اور اس کا ایک نظریہ ہوتا ہے جبکہ سیاستدان گٹھ جوڑ کر کے کسی نہ کسی طرح اقتدار میں آ جاتا ہے ۔
Load Next Story