ایشیا کپ ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز

ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔


Sports Reporter August 28, 2018
ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔ فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کیلیے فٹنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں آغاز ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کیلیے فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کے آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول میں لگایا گیا ہے، تین روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

کیمپ میں طلب کیے گئے 26 کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان ،صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین ، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔



ایبٹ آباد میں کیمپ کے بعد دوسرے مرحلے لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ مکی آرتھر ہیڈ کوچ جب کہ دوسرے عہدیداروں میں گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ، گرانٹ لیوڈن ٹرینر، اظہر محمود بولنگ کوچ اور کلیفی ڈیکون فزیوتھراپسٹ اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں