مادھوری کے آئٹم سانگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

46 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے آئٹم سانگ پر دھماکے دار پرفارمنس دے کر نئی نسل کی ہیروئنز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے

آئٹم سانگ ’’گھاگھرا‘‘ میں بدتمیز رنبیر کپور موہنی یعنی مادھوری کے عشق میں گرفتار ان کے گرد چکر لگاتے نظر آئیں گے. فوٹو فائل

بالی ووڈ دیوا اور اسٹائل آئیکون مادھوری ڈکشت کا نام آتے ہی ان کے بے شمار ہٹ آئٹم سانگز نظروں کے سامنے گھومنے لگتے ہیں ''ایک دو تین''،'' دھک دھک کرنے لگا''، ''چولی کے پیچھے کیا ہے'' سے لے کر ''آجا نچ لے'' تک مادھوری نے آئٹم سانگز کی اتنی ورائٹی دی ہے جس کا مقابلہ کرنا بظاہر مشکل ہے۔


چھیالیس سالہ دلکش مسکراہٹ کی مالک مادھوری نے ایک اور آئٹم سانگ پر دھماکے دار پرفارمنس دے کر نئی نسل کی ہیروئنز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ اس آئٹم سانگ میں ان کے ساتھ دکھائی دیں گے کروڑوں جواں دلوں کے آئیڈیل رنبیر کپور، بھارتی چینل کے مطابق رنبیر کپور کی آنے والی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی ''کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

ویسے تو اس فلم کے اب تک جتنے بھی گانے ریلیز ہوئے ہیں سب ہی ہٹ ہیں چاہے وہ بدتمیزدل ہو یا بلم پچکاری لیکن نیا گانا ''گھاگھراموج مستی'' سے بھرپور شاہکار ہے آئٹم سانگ ''گھاگھرا'' میں بدتمیز رنبیر کپور موہنی یعنی مادھوری کے عشق میں گرفتار ان کے گرد چکر لگاتے نظر آئیں گے اور مادھوری بل کھاتی اٹھلاتی رنبیر کی شوخ اداؤں کا جواب دیتی دکھائی دیں گی گانا دیکھنے والوں کاکہنا ہے کہ مادھوری نے اپنے سے آدھی عمر کے ہیرو کے ساتھ کام کرنے کے باوجود عمر کے فرق کو کہیں محسوس نہیں ہونے دیا۔ان کا ڈانس اسٹائل اور لٹکے جھٹکے آج بھی اتنے ہی شاندار اور خوبصورت ہیں جتنے نوجوان مادھوری کے ہوتے تھے۔
Load Next Story