نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا
چیئرمین پی سی بی کیلیے انتخاب کیلیے 4 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد نئے چیئرمین کے انتخاب کیلیے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی کیلیے انتخاب کیلیے 4 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں الیکشن کمشنر افضل حیدر، ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی کیلیے الیکشن کا انعقاد کریں گے۔ 11 بجے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، جس کے بعد اعتراضات سنے جائیں گے اور اسکروٹنی مکمل کی جائیگی جب کہ دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جب کہ ڈیڑھ بجے چیئرمین پی سی بی کیلیے الیکشن ہوگا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزیراعظم اور پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان کے نامزدہ کردہ ممبرز احسان مانی اور اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین (واپڈا)، ڈاکٹر نجیب صائم (ایچ بی ایل)، محمد ایاز بٹ (کے آر ایل)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء(ایس ایس جی سی)، مراد اسماعیل (کوئٹہ ریجن)، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی (لاہور ریجن)، کبیر احمد خان (فاٹا ریجن)، کیپٹن (ر) جہانزیب خان (سیکرٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ) شامل ہیں،
واضح رہے سیکرٹری گورننگ بورڈ میں شامل ہونے کے باوجود ووٹ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا۔