پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار کیلیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی

مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک August 28, 2018
بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو اپنا حتمی امیدوار قرار دیدیا، فوٹو:فائل

صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلزپارٹی اپنے موقف پر ڈٹ گئی اور اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کردی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو اپنا حتمی امیدوار قرار دیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کردیں، جہانگیر ترین ایک بار پھرمیدان میں آ گئے وہ کل تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے ساتھ کوئٹہ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔