پشاور ڈی پی او کوہاٹ کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ 6 پولیس اہلکار جاں بحق 5 زخمی

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک May 25, 2013
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دلاور بنگش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

GILGIT: متنی کے علاقے میں ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈی پی او سمیت 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دلاور بنگش قافلے کے ہمراہ پشاور سے کوہاٹ جارہے تھے کہ متنی کے علاقے میں اچانک نامعلوم سمت سے ان کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دلاور بنگش سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے دوران بھی دیر شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دلاور بنگش سمیت 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔