پشاور ڈی پی او کوہاٹ کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ 6 پولیس اہلکار جاں بحق 5 زخمی

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دلاور بنگش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

GILGIT:
متنی کے علاقے میں ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈی پی او سمیت 5 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دلاور بنگش قافلے کے ہمراہ پشاور سے کوہاٹ جارہے تھے کہ متنی کے علاقے میں اچانک نامعلوم سمت سے ان کے قافلے پر راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دلاور بنگش سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے دوران بھی دیر شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دلاور بنگش سمیت 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story