پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو رضا مندکیا جائے آصف اکرام
انکاری والدین کے تمام خدشات دور کیے جائیں، انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی
ISLAMABAD:
ڈپٹی کمشنر آصف اکرام میرپورخاص نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا صدقہ جاریہ ہے، اس کارخیر میں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس امر کا اظہار انھوں نے بنیادی صحت مرکز حمید پورہ کالونی میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ جو بھی والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں ان کے خدشات دور کیے جائیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اس موقع پر بنیادی صحت مرکز کے انچارج ڈاکٹر نارائن داس نے کہا کہ یو سی نمبر 2 میں 64 والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے لیکن ان کی کوششوں سے 33 والدین کو راضی کر لیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص عثمان محسود، مفتی شریف سعیدی، حمید پورہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے شہزاد خان، پی پی ایچ آئی پروگرام کے افسر برج لال ڈوسانی، بنیادی صحت مرکز کے انچارج ڈاکٹر نارائن داس اور پیر امیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر آصف اکرام نے شہر کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایت پر حمید پورہ کالونی نمبر 2 کی پرانی گوشت مارکیٹ پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو یقین دلایا کہ مارکیٹ جلد خالی کرائی جائے گی اور قابضین کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد مارکیٹ خالی کردیں۔ انھوں نے حمید پورہ کالونی میں مجید شاہ بابادرگاہ کے ارد گرد غلاظت کی موجودگی اور گندہ پانی کھڑا ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے انجینئر غلام محمد لغاری کو ہدایت کی کہ فوری طور پر صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔