کئی شرفا کے چہروں سے نقاب الٹنے کا وقت آگیا
مفرور قرار پانے سے بچنے کیلیے پولیس کے سامنے پیشی پر بھارتی بورڈ چیف سری نواسن کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں کئی شرفا کے چہروں سے نقاب اٹھنے کا وقت آ گیا، گذشتہ روز اداکار وندو دارا سنگھ نے پولیس کے سامنے ہربھن سنگھ اور ویرت کوہلی سے قریبی تعلق کا انکشاف کیا۔
اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وندو نے چنئی سپر کنگز کے3 کھلاڑیوں کے ساتھ روابط کا بھی بتایا۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ چیف سری نواسن کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا، مفرور قرار پانے سے بچنے کیلیے گروناتھ ویاپن پولیس کے سامنے پیش ہو ئے جہاں پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت نہ ملی، وندو نے انکے کہنے پر شرطیں لگانے کا اعتراف کیا تھا۔ تنازع میں الجھنے پر چنئی سپر کنگز نے بھی ویاپن سے منہ موڑ لیا، ٹیم کی مالک کمپنی انڈیا سیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ چنئی سپرکنگز کے مالک نہ ہی چیف ایگزیکٹیو بلکہ صرف مینجمنٹ کے اعزازی رکن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں روز نت نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں، اسکینڈل میں چند اہم بھارتی پلیئرز کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، اداکار وندو دارا سنگھ نے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران الزام لگایا کہ وہ کئی کرکٹرز سے واقف مگر ہربھن سنگھ، ویرت کوہلی اور منپریت گونی سے قریبی تعلق ہے۔
بھارت کیلیے ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے گونی اب کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے مگر2008 میں چنئی سپر کنگز میں شامل تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ اسے تینوں کرکٹرز کے حالیہ اسکینڈل میں شامل ہونے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا، وندو نے چنئی سپر کنگز کے3 کھلاڑیوں کے ساتھ روابط کا بھی انکشاف کیا، پولیس کے مطابق ہم ان الزامات کی صداقت جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی کے بعد پلیئرز سے تفتیش کی جائیگی۔ دوسری جانب صدر بی سی سی آئی و اونر چنئی سپر کنگز سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو گرفتار کر لیا گیا، چند روز پولیس سے آنکھ مچولی کھیلنے کے بعد جب مفرور قرار پانے کا خدشہ ہوا تو وہ پولیس کے سامنے پیش ہوئے، جمعے کو رات گئے تک پوچھ گچھ کے بعد انھیں واپسی کی اجازت نہ مل سکی، وندو دارا سنگھ نے ان کے کہنے پر شرطیں لگانے کا اعتراف کیا تھا، دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر بھی جرح کی جائے گی۔
گروناتھ ویاپن 3 روز تک اپنے سسر و بی سی سی آئی چیف سری نواسن کے ساتھ کوڈیاکنال کے ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم رہے، وہ جمعے کی دوپہر ڈیڑھ بجے ایک کار میں پہاڑی مقام سے روانہ ہوئے اور وہاں سے مدورائی ایئرپورٹ پہنچے، وہاں سے اپنے پرائیوٹ طیارے میں 5.25 بجے روانہ ہوئے، اس وقت ان کے ساتھ 2 نامعلوم افراد بھی تھے، ایئرپورٹ آمد پر ان سے بات چیت کے منتظر سیکڑوں میڈیا کے نمائندے موجود تھے مگروہ انھیں چکمہ دے کر خاموشی سے باہر نکل گئے، قبل ازیں سرکاری نیوز ایجنسی سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے گروناتھ ویاپن نے کہا کہ ''میں کسی تنازع میں ملوث نہیں ہوں''۔ انھوں نے وکیل کی معرفت سے ممبئی پولیس کو فیکس شدہ پیغام میں کہا تھا کہ اہل خانہ کے ساتھ شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے جمعے کی شام 5 بجے تک ممبئی پہنچنا ناممکن ہے، وہ پیر کی صبح 11 بجے آ جائیں گے مگر ان کی یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہر حال میں جمعے کو آنے کا حکم دیا گیا۔
تنازع میں الجھنے پر چنئی سپر کنگز نے بھی گروناتھ ویاپن سے منہ موڑ لیا، ٹیم کی مالک کمپنی انڈیا سیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گروناتھ ویاپن چنئی سپرکنگز کے مالک نہ ہی چیف ایگزیکٹیو ہیں، وہ صرف مینجمنٹ ٹیم کے اعزازی رکن ہیں، انڈیا سیمنٹ کا اگر کوئی آفیشل کسی جرم میں قصور وار ثابت ہوا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ہم بھارتی بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ویاپن کو چنئی سپر کنگز کے ڈگ آؤٹ میں متواتر دیکھا جاتا رہا اور وہ آئی پی ایل نیلامی کے وقت بھی فرنچائز کی ٹیبل پر موجود تھے، تصدیق یافتہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی انھوں نے خود کو ٹیم کا اہم عہدیدار قرار دیا تاہم ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے نشاندہی پر چند منٹ بعد ہی اسے تبدیل کر دیا گیا۔