امپائر اسد رؤف کو اب تک طلب نہیں کیا ممبئی پولیس
بکیز سے روابط تھے،قیمتی تحائف سے بھرا پیکٹ ایئرپورٹ پر موجود ہے، کرائم برانچ
بھارتی پولیس نے پاکستانی امپائر اسد رؤف سے پوچھ گچھ کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا،میڈیا کے رابطہ کرنے پر آفیشل نے کہا کہ ہم اسپاٹ فکسنگ کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اسد کو اب تک طلب نہیں کیا گیا، یاد رہے کہ آئی سی سی نے میڈیا رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے اسد رؤف کو چیمپئنز ٹرافی کے امپائرنگ پینل سے باہر کر دیا تھا۔ ادھر ممبئی کرائم برانچ پولیس نے الزام لگایا کہ اسد رؤف کے بعض زیرحراست بکیز سے روابط تھے، دہلی ایئرپورٹ کے ایئرکارگو میں ان کے نام کا ایک پیکٹ موجود جس میں سونے کے زیورات، گھڑیاں اور چند الیکٹرونک اشیا رکھی ہیں، یہ پیکٹ بکی پوون جے پور نے انھیں دینے کیلیے اداکار وندودارا سنگھ کو سونپا تھا،اسد اس وقت ایک میچ میں امپائرنگ کیلیے دہلی میں موجود اور فائیواسٹار ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔
وندو نے یہ کام بزنسمین پریم تنیجا کو دیا جسے تحائف پہنچانے سے قبل ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل سے اسد رؤف کو بھارتی بورڈ کی جانب سے باہر کرانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے سابق اینٹی کرپشن یونٹ چیف روی سوانی اب بی سی سی آئی کو جوائن کر چکے، ان کے پاس پاکستانی آفیشل کے حوالے سے کچھ معلومات تھیں جو انھوں نے کونسل کے ساتھ بھی شیئر کیں، بھارتی بورڈ پر پولیس کو بھی معلومات بتانے کے لیے شدید دباؤ ہے۔