آبی تنازعہ پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری

آبی تنازعہ پر مذاکرات کے لیے بھارت کا 9 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکا ہے

مذکرات کا پہلا سیشن نیسپاک کے دفترمیں صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوگا،فوٹو: اسکرین گریب

آبی تنازعہ پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈس واٹر کمشنرز میں مذکرات کا پہلا سیشن نیسپاک کے دفترمیں صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوگا، دوپہر ایک سے اڑھائی بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ مذاکرات کے پہلے روز کا دوسرا سیشن کھانے کے بعد شروع ہوگا جو پانج بجے تک چلے گا۔


واٹر کمشنرز کے 30 اگست کو مذکرات کے دوسرے دن پہلا سیشن ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا اور کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا سیشن دوپہر اڑھائی بجے سے شام تک چلےگا۔

دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر میڈیا بریفنگ بھی متوقع ہے،مذاکرات کے بعد بھارتی وفد 31 اگست کو صبح 11 بج کر50 منٹ پر لاہور سے دہلی روانہ ہوگا، وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 کے ذریعے واپس نیودہلی جائے گا۔

واضح رہے کہ آبی تنازعہ پر مذاکرات کے لیے بھارت کا 9 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکا ہے۔
Load Next Story