اشرفل کیس میڈیا رپورٹ پر ایکشن نہیں لے سکتے بنگلہ دیش

بھارتی بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے رابطے پر ہی کارروائی شروع کریں گے، آفیشل


Sports Desk May 25, 2013
بھارتی بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے رابطے پر ہی کارروائی شروع کریں گے، آفیشل فوٹو: فائل

لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ میں سابق کپتان محمد اشرفل کو ملوث کیے جانے کے باوجود ہم محض اس رپورٹ کی بنیاد پر کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔

ہم اس معاملے میں صرف اسی صورت میں ملوث ہوں گے جب آئی سی سی یا بھارتی بورڈ سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا جاتا ہے، ہم نے امپائر نادر شاہ کے معاملے پر بھی ایسا ہی کیا تھا،بی سی بی ایڈہاک کمیٹی کے ممبر آئی ایچ ملک نے کہا کہ اس معاملے پر بورڈ صدر نظم الحسین سے بات کریں گے۔



دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے اشرفل پر شبہ ظاہر کیا، یونٹ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دو میچز کی تحقیقات بھی شروع کردی، حکام نے اشرفل سے سوالات کیے اور معاملے کو راز میں رکھنے کی تلقین کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں