میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مقصد روہنگیا کی نسل کشی تھی، انتونیو گوتریس
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں جب کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مقصد روہنگیا کی نسل کشی تھی، انہوں نے کہا کہ میانمار فورسز قتل عام اور اجتماعی زیادتیوں میں ملوث ہیں۔
انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ ماہرین کی رپورٹ میں میانمار سیکیورٹی فورسز نے سنگین جرائم کیے تاہم اقوام متحدہ رپورٹ کے نتائج اور سفارشات پر غور کرے۔
دوسری جانب امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی واضح کر دیا ہے کہ روہنگیا بحران پر اقوام متحدہ کی رپورٹ اور ہماری تحقیقات میں مطابقت ہے جب کہ دنیا میانمار سے متعلق کڑوا سچ نظر انداز نہیں کرسکتی۔