پشاور بس منصوبے کی تحقیقات 12 افسروں نے نیب کو بیانات قلمبند کرادیے

پشاور ہائیکورٹ کے احکام پر نیب نے صوبائی محکموں کے گریڈ 17سے 20تک کے ان افسروں کو طلب کیا تھا

نیب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بی آر ٹی کے بارے میں رپورٹ 5ستمبر تک عدالت عالیہ میں جمع کرائی جائے گی۔ فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ کے احکام کی روشنی میں نیب کی جانب سے پشاور بس منصوبے کی شروع کی جانے والی تحقیقات کے ضمن میں 12افسروں نے بیانات قومی احتساب بیورو میں قلمبند کرادیے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق 5ستمبر تک اس بارے میں رپورٹ پشاورہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف صوبائی محکموں کے گریڈ 17سے گریڈ 20 تک کے افسروں کو نیب نے اس ضمن میں طلب کیا تھا۔


ادھر 10ماہ کے دوران بی آر ٹی منصوبے پر تیزی سے کام کیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی کمپنیوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے علاوہ مختلف صوبائی محکموں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 
Load Next Story