سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو نیا فکسنگ الرٹ جاری کردیا

مشکوک افراد کھلاڑیوں کے ارد گرد منڈلا رہے ہیں، بورڈ آفیشل

مشکوک افراد کھلاڑیوں کے ارد گرد منڈلا رہے ہیں، بورڈ آفیشل۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو نیا فکسنگ الرٹ جاری کردیا۔

اس وقت ملک میں مقامی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ جاری اور اس میں کئی مشکوک افراد کو گرائونڈ سے بے دخل کیا جا چکا ہے، ان میں بھارتی باشندے بھی شامل ہیں، کھلاڑیوں کو پہلے بھی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی مشکوک رابطے کو فوری رپورٹ کریں اور ایک بار پھر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


ایک بورڈ آفیشل نے کہاکہ مشکوک افراد کھلاڑیوں کے ارد گرد منڈلا رہے ہیں، لہذا ہم نے انھیں محتاط رہنے کوکہا ہے۔

 
Load Next Story