افغانستان بھارتی سفارتخانے کے قریب دھماکے فائرنگ2 حملہ آور ہلاک

اقوام متحدہ کے کمپائونڈ میں 4 حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، 2نے خود کو اڑالیا.

پہلا دھماکا خود کش تھا جو کار کے ذریعے کیا گیا: پو لیس سربراہ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی. فوٹو: فائل

PESHAWAR:
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے اقوام متحدہ کے کمپاونڈ پر دھاوا بول دیا.

جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارتخانے کے قریب واقع اقوام متحدہ کے کمپائونڈ میں4حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، اسی دوران 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ 2 کمپاونڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔




سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دیر تک جاری رہا ۔ اس سے پہلے کابل پولیس کے سربراہ ہمشت اللہ نے بتایا تھا کہ پہلا دھماکہ خود کش تھا جو کار کے ذریعے کیا گیا،جبکہ دیگر 4 دھماکے کیے گئے جن میں2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک 3 خود کش دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں حملوں کا ہدف بھارتی سفاتخانہ نہیں تھا۔ ادھر افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا، برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک فوجی اہلکار کا تعلق ساتویں بٹالین رجمنٹ سے تھا۔
Load Next Story