خاورمانیکا تنازع وزیراعظم کا معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او کو ہٹانے کیلیے دباوٴ نہیں ڈالا، رپورٹ


ویب ڈیسک August 29, 2018
خاور مانیکا خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر ہیں فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا اورڈی پی او رضوان گوندل کے درمیان تنازع کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کی بنیاد پرانہوں نے معاملے پر لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا سے تنازع سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی رپورٹ غیررسمی طور پر موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او نے خود کو ہیروثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ڈی پی او کو ہٹانے کے لیے دباوٴ نہیں ڈالا اور آئی جی پولیس نے غلط بیانی پرڈی پی او کو خود عہدے سے ہٹایا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ملنے کے بعد واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت خود دیکھے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلے سے تحریک انصاف یا پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں ان کا تبادلہ شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: خاور مانیکا تنازع، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو مہنگا پڑگیا تھا آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں