صدارتی انتخاب اعتزاز فضل الرحمان اورعارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی


ویب ڈیسک August 29, 2018
صدر مملکت ممنون حسین کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے فوٹو: فائل

صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت اعتزاز احسن اور عارف علوی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں موجود تھے تاہم مولانا فضل الرحمان کے بجائے جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما موجود تھے۔

عارف علوی کے کاغذات نامزدگی پرمولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے اعتراض کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کے خلاف پٹیشن دائر ہوئی ہے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس نہیں ملا تو کیسے ہم کارروائی کریں ؟ ، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں یہ معاملہ لارہا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے عارف علوی کے کاغذات منظورکرلیے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 30 اگست کودن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دوپہر ایک بجے جاری کی جائے گی۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |