پاکستان اور یمن میں417ڈرون حملے3364 افراد ہلاک امریکی تنظیم کی رپورٹ

2002سے2008کے درمیان صرف پاکستان میں46حملوںمیں480افرادلقمہ اجل بنے، اوباما دور میں حملوں میں اضافہ ہوا

2002سے2008کے درمیان صرف پاکستان میں46حملوںمیں480افرادلقمہ اجل بنے، اوباما دور میں حملوں میں اضافہ ہوا فوٹو: رائٹرز

امریکی سی آئی اے اور فوج نے اب تک پاکستان اور یمن میں417ڈرون حملے کیے ہیں جن میں دہشت گردوں اور عام شہریوں سمیت 3ہزار364افراد مارے جاچکے ہیں۔

امریکی ڈرون حملوں کا ریکارڈ جمع کرنے والے تھنک ٹینک نیوامریکافائونڈیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ اوباماانتظامیہ کے دورمیں پاکستان میں ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ امریکی ڈرون حملے پرویزمشرف حکومت کی اجازت سے شروع ہوئے تاہم بعدمیں آنے والی تمام پاکستانی حکومتیں ڈرون حملے بندکرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔




یمن میں اب تک 69 ڈرون حملے کیے گئے۔ 2002میں یمن میں ایک ڈرون حملے میں 10افراد مارے گئے۔ پاکستان میں 2004میں ایک حملے میں7افراد، 2005میں 3حملوں میں 15افراد، 2006 میں ایک حملے میں 94افراد، 2007میں 4ڈرون حملوں میں 63 افراد، 2008میں 37ڈرون حملوں میں301 افراد جاں بحق ہوئے۔

2009میں پاکستان اوریمن میں 56ڈرون حملوں میں 634افراد مارے گئے، 2010میں یمن اور پاکستان میں 123حملوں میں 855افراد لقمہ اجل بنے، 2011 میں 87ڈرون حملوں میں 647افراد ہلاک ہوئے، 2012 میں 81ڈرون حملوں میں 621افرادکو موت کی نیند سلایا گیا۔ 2013میں اب تک 118افراد مارے جاچکے ہیں۔
Load Next Story