کرپشن کا خاتمہ اور بلا تفریق احتساب اولین ترجیح ہے وزیر اعظم

حکومت نیب کومزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، فوٹو: پی ٹی آئی ٹویٹر

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی، چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے نیب کی حالیہ کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نیب کومزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
Load Next Story