خیبرپختونخوا کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

حلف اٹھانے والوں میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، قلندر لودھی اور اکبر ایوب سمیت دیگر شامل ہیں


عاطف خان خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر ہوں گے فوٹو: سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے جس میں 11 وزرا شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزرا کے اہل خانہ، اراکین صوبائی اسمبلی، سول وفوجی حکام اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشتیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب شامل ہیں۔

عاطف خان سینیئر وزیر ہوں گے اور ان کے پاس سیاحت کا قلمدان ہوگا، شہرام ترکئی کو بلدیات، اشتیاق ارمڑ کو جنگلات، قلندر لودھی کو محکمہ خوارک، شکیل احمد خان کو ریونیو، محب اللہ خان کو زراعت اور ڈاکٹر امجد علی کو معدنیات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، سلطان محمد قانون اور ہشام انعام اللہ صحت کے وزیر ہوں گے، اکبر ایوب کو ان کا قلمدان بعد میں سونپا جائے گا، محکمہ تعلیم و اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات سمیت کئی اہم محکمے فی الوقت کسی کو الاٹ نہیں کئے گئے، کامران بنگش وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں