وزارتوں کی بندربانٹ کے بجائے مسائل حل کرینگےمشاہد اللہ
تمام قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، وزارتیں اور عہدے اہل افراد کو دیں گے،میڈیاسے گفتگو.
ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت اقتدارکی بندر بانٹ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوزرکھے گی۔
انھوں نے کہا کہ معاشی بدحالی، غربت، بجٹ خسارے ، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلیے ترجیحات کا تعین کرلیا ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلیے قلیل المدتی اور طویل المدتی حکمت عملی اور منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ مشاہداللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ قومی ایجنڈے اورقومی ترجیحات کی بنیاد پرمذاکرات جاری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے اور وزارتیں اور اعلیٰ عہدے اہل اور ذمے دار افرادکے سپردکیے جائیں گے۔ مشاہداللہ نے کہاکہ قومی اداروں کی تشکیل نو میں میرٹ، اہلیت اور تجربے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔