
کراچی میں ایم کیو ایم رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے بھائی ابصار الحسن زمینوں پر قبضوں میں ملوث نکلے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے چائنا کٹنگ کرانے پر سرجانی ٹاؤن تھانے میں خواجہ اظہار کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
مقدمے کے مطابق ابصار الحسن نے متعدد سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کرکے اراضی فروخت کردی۔ کے ڈی اے کے مطابق ابصار الحسن سرجانی ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کے تمام معاملات چلارہے ہیں، چائنا کٹنگ کرنے والا خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ کیس میں ابصار الحسن کے علاوہ ایک اور ملزم حبیب انصاری عرف ڈاکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔