پاک بھارت آبی مذاکرات پاکستان کا پکل ڈل اور لوئر کلنائی منصوبوں پر اعتراض
پکل ڈل پن بجلی گھر کی جھیل بھرنے اور وہاں سے پانی چھوڑے کا پیٹرن بھی واضح کیا جائے، پاکستانی حکام
پاک بھارت آبی تنازعہ پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی کے منصوبوں پراعتراض بدستوربرقرار رکھا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعہ پر انڈس واٹرکمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، دو روزہ مذاکرات کا پہلا دور نیسپاک ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان انڈس واٹر کمشنرمہرعلی شاہ نے پاکستانی ٹیم کی سربراہی کی جب کہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سیکسینا نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: آبی تنازعہ پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری
مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی حکام نے دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی پن بجلی کے منصوبوں پر اعتراض برقرار رکھا۔ حکام کاکہناتھا کہ پکل ڈل پن بجلی گھر کی جھیل بھرنے اور وہاں سے پانی چھوڑنے کا پیٹرن بھی واضح کیا جائے۔
یہ سند ھ طاس معاہدے کا 115 واں اجلاس ہے، 2013سے اب تک ان منصوبوں پر مذاکرات کے سات راؤنڈ ہو چکے ہیں، مذاکرات کا دوسرا دور کل لاہور میں ہوگا۔