قائداعظم کے آئین سازاسمبلی سے خطاب کی ریکارڈنگ تلاش کرنیکی کوششیں بے سود

ریڈیوپاکستان کے ڈی جی مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اس ریکارڈنگ کوتلاش کر رہے ہیں


Salman Siddiqui August 15, 2012
ریڈیوپاکستان کے ڈی جی مرتضیٰ سولنگی نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ جب سے انہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالاہے وہ اس ریکارڈنگ کوتلاش کر رہے ہیں

قائداعظم محمدعلی جناح کی ریڈیوپاکستان کے پاس تقاریرمیںسے ایک اہم تقریرجوانہوںنے 11 اگست 1947کوآئین ساز اسمبلی میں کی تھی کئی عشروں سے غائب ہے اوراسے تلاش کرنے کی تمام کوششیں بے سودثابت ہورہی ہیں۔

ان دنوں ریڈیو پاکستان پراس کی اردوٹرانسلیشن کسی اورکی زبان میں چلائی جارہی ہے۔انگریزی میں اصل تقریرنہیں مل رہی۔اسے جان بوجھ کرغائب کیاگیاہے یاکوئی اوروجہ ہے اس کی سمجھ نہیں آ رہی۔

اسی تقریرمیں قائداعظم نے کہاتھا کہ آپ اپنے مندروں ،مساجد اورعبادتگاہوں میں جانے کیلیے آزاد ہیں۔ تمہار ا تعلق کسی مذہب ،ذات یاعقیدے سے ہے ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ریاست کا کام امن وامان کی ذمہ داری پوری کرناہے تاکہ اس میں رہنے والے عوام کی جان مال اور عقیدے کا تحفظ کیاجاسکے۔

ریڈیوپاکستان کے ڈی جی مرتضیٰ سولنگی نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ جب سے انہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالاہے وہ اس ریکارڈنگ کوتلاش کر رہے ہیں،اس کیلیے آل انڈیاریڈیواوربی بی سی سے رابطہ کیا ہے کیونکہ اس تقریب کی کوریج کیلیے ان کی ٹیمیں بھی آئی تھیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔

بھارتی لوگ سبھاکی اسپیکرسے بھی مددکی درخواست کی لیکن کامیابی نہ ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں