مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کا حملہ 4 پولیس اہلکار ہلاک

مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 29, 2018
مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا،فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کے حملے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شوپیاں ضلع میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی مارے گئے جب کہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید دو کشمیری شہید کردیے

حملہ آج صبح مقبوضہ وادی کے علاقے منورد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت کے دو گھنٹے بعد پیش آیا، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی شناخت الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔

بھارتی فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطے سے روکنے کےلیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں