بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر

یورپی یونین کی طرف سے افضل گورو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینا اہم بریک تھرو ہے.


May 25, 2013
جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتا، برصغیر میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے یورپی یونین کی طرف سے افضل گوروکی پھانسی کو جوڈیشل مرڈرقرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک اہم بریک تھرو قرار دیا اور کہا کہ مہذب دنیا اس سیکولر اسٹیٹ کا پرچار کرنے والے دہشت گرد ملک کا اصل روپ دیکھ لے جس نے مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ اور اس غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے لیے اسے ملٹری کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں بھارت کی 8 لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مہذب دنیا سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرائے اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلائے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ برصغیر جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا برصغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں