عمران شیخ رشید سے اتحاد کیلیے اُن کی سفارش پر مجبورہوئے حافظ حسین

کس کوکون سپورٹ کرتاہے ڈھکی چھپی بات نہیں، بڑی عیدسے قبل بڑی قربانی ہونیوالی ہے


INP/Numainda Express August 15, 2012
کس کوکون سپورٹ کرتاہے ڈھکی چھپی بات نہیں، بڑی عیدسے قبل بڑی قربانی ہونیوالی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کے معاملے پر''اُن'' کی سفارش کے ہاتھوں مجبورہوئے'کس جماعت کو کون سپورٹ کرتا ہے کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں' راجہ پرویز اشرف سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر راہ گیلانی کا انتخاب کر رہے ہیں۔

آصف زرداری اپنی صدارت بچانے کیلیے پارٹی کے لوگوں کو قربان کر رہے ہیں لیکن بڑی عید سے پہلی بڑی قربانی ہونے والی ہے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کر کے پرویز مشرف کے ایک اور ساتھی کو کندا دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ''اُن'' کی سپورٹ سے سیاست کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں