1965 کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازجنازہ اداآرمی چیف کی شرکت

غازی سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


ویب ڈیسک August 29, 2018
غازی سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔ (فوٹو : آئی ایس پی آر)

1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف، افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں اداکی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت دیگر افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ناریاں آزاد کشمیر میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غازی سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں انتقال کرگئے تھے، 1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے انہیں جنگی قیدی بنا لیا تھا، سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے اور 2005 میں انہیں رہائی ملی، سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |