کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس کیخلاف بائیسکل کک یوئیفا گول آف دی سیزن قرار

میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا، پرتگیز اسٹار

میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا، پرتگیز اسٹار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس کے خلاف بائیسکل کک کو یوئیفاگول آف دی سیزن قرار دے دیا گیا۔


پرتگالی فٹبالر رونالڈو کی یووینٹس کے خلاف بائیسکل کک کو یوئیفاگول آف دی سیزن قرار دے دیا گیا، انھوں نے یہ گول اپنے پرانے کلب رئیل میڈرڈ کی جانب سے نئی ٹیم یووینٹس کیخلاف چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں بائیسکل کک پر سر کے اوپر سے کیا تھا۔ ان کے اس گول کو 11 نامزدگیوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

33 سالہ پرتگیز اسٹار نے ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا، خاص طور پر شائقین کا ردعمل ناقابل فراموش تھا۔
Load Next Story