یوایس اوپن ٹینس میں پلیئرز گرمی سے بے حال آذرنیکا نے گیوریلووا کو ہرادیا

ویمنز سیکنڈ راؤنڈ میچز میں وکٹوریا آذرنیکا نے ڈاریا گیوریلووا کو 6-1 اور6-2 سے شکست دیدی۔


Sports Desk August 30, 2018
ویمنز سیکنڈ راؤنڈ میچز میں وکٹوریا آذرنیکا نے ڈاریا گیوریلووا کو 6-1 اور6-2 سے شکست دیدی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

یوایس اوپن ٹینس میں کھلاڑی بے حال ہوگئے جب کہ وکٹوریا آذرنیکا نے ڈاریا گیوریلووا کو شکست دیدی۔

یوایس اوپن ٹینس میں دوسرے دن گرمی سے کھلاڑی بے حال ہوگئے جب کہ ویمنز سیکنڈ راؤنڈ میچز میں وکٹوریا آذرنیکا نے ڈاریا گیوریلووا کو 6-1 اور6-2 سے شکست دیدی۔ 7 سیڈ الینا سویٹولینا نے جرمن حریف ٹیٹجینا ماریا کو 6-2 اور6-3 سے ہراکر پیشقدمی جاری رکھی۔

الیسی مارٹینز نے بیلاروسی پلیئر وارویرا لیپکو کیخلاف 6-2 اور6-0 سے فتح سمیٹ لی، باربورا اسٹرائیکووا نے اسپینش حریف لارا آروبیرینا کو 6-0 اور6-1 سے زیر کرلیا، قبل ازیں فرسٹ راؤنڈ میچز میں روسی اسٹار ماریا شراپووا نے سوئس حریف پیٹی شنائیڈر کوقابو کرلیا، سیکنڈ سیڈ کیرولین ووزنیاسکی نے سمانتھا اسٹوسر کوزیر کیا، 2010 کی رنراپ روسی کھلاڑی ویرا زونوریوا نے ہموطن اینا بلنکووا کیخلاف فتح پائی۔

ڈچ پلیئر کیکی بارٹینز نے کرسٹینا پلسکووا کو اورجینی بوچارڈ نے فرنچ حریف ہارمونی ٹین پر غلبہ پالیا۔دوسری جانب مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ راجرفیڈرر نے جاپانی حریف یوشی ہیٹو کیخلاف 56 ونرز لگاکر 6-2،6-2 اور6-4 سے فتح حاصل کرلی۔

جوکووک کو چار سیٹ کے بھرپور مقابلے میں ہنگری کے مارٹون فسکوئس کیخلاف کامیابی ملی، ایڈرین مینارینو کو امریکی کھلاڑی فرانسز ٹیافوئے نے مات دی،دوسری جانب ڈبلز میں ان کے پارٹنر جیری ویسلے بھی انجرڈ ہونے پر دستبردار ہوگئے، اس طرح ان کا سفر پہلے راؤنڈ میںتمام ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔