جعلی ڈگری بلوچستان اسمبلی کے کامیاب امیدوار غفور لہری نا اہل قرار

ان کی ڈگری دینی مدرسے کی ہے جوجعلی قرار نہیں دی گئی بلکہ کہا گیا تھا کہ وہ بی اے کے مساوی نہیں ہے,وکیل


Numainda Express May 25, 2013
ان کی ڈگری دینی مدرسے کی ہے جوجعلی قرار نہیں دی گئی بلکہ کہا گیا تھا کہ وہ بی اے کے مساوی نہیں ہے,وکیل فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقے PB-29سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار غفور لہڑی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیدیا ہے اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ انھیں اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

ہرجانے کا تعین رجسٹرار آفس کرے گا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے غفور لہڑی کی اپیل کی سماعت کی تو لہڑی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی ڈگری دینی مدرسے کی ہے جوجعلی قرار نہیں دی گئی بلکہ کہا گیا تھا کہ وہ بی اے کے مساوی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |