3 اتحادی جماعتوں نے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کردی

تحریک انصاف سے مل كر بلوچستان كے مسائل حل كریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


تحریک انصاف سے مل كر بلوچستان كے مسائل حل كریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: آئی این پی

ISLAMABAD: بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے نامزد صدراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیزکر دیا ہے، اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی، وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک اورسینئر رہنما جہانگیرترین کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے جہاں بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے نامزدصدراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشن صدرات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اورڈاکٹرعارف علوی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔ ایئرپورٹ پر نامزد امیدوارعارف علوی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ سب سے پہلے تو ہم اللہ تعالی کے شکرگزارہیں کہ ہمارے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں، اگرچہ ہمیں نمبر گیم میں اکثریت حاصل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم بلوچستان اپنے اتحادیوں سے ملنے کے لیے آئے ہیں۔ جہانگیرترین کا کہنا تھاکہ ہم ووٹ کے لیے کسی قسم کے حربے استعمال نہیں کرتے بلکہ ہمارا حربہ پیار محبت سے ووٹ مانگنا ہی ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک، تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں ان سے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوارکی حمایت مانگی گئی۔






وزیراعلیٰ سیكریٹریٹ میں صدارتی امیدوارعرف علوی، جہانگیر ترین وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک كے ہمراہ مشتركہ پریس كانفرنس كرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان کا کہنا تھا کہ پاكستان تحریک انصاف كی مركزی قیادت كا شكر گزار ہوں انہوں نے ہمیں عزت بخشی اور بلوچستان كا دورہ كیا بلوچستان عوامی پارٹی الیكشن سے قبل اور الیكشن كے بعد تحریک انصاف كے ساتھ الائنس جاری ركھتے ہوئے ان كی حمایت كریں گے، پہلے ہم نے وزیراعظم، اسپیكر اور ڈپٹی اسپیكر كے انتخاب میں ان كی مكمل حمایت كی اب صدارتی الیكشن كے حوالے سے ان كی مكمل حمایت كا اعلان كرتے ہیں۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں