گجرات اسکول وین میں آگ لگنے سے ٹیچر سمیت 17 بچے جاں بحق 9 زخمی

کوٹ فتح دین کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اسکول وین میں اچانک بھڑک اٹھی۔


ویب ڈیسک May 25, 2013
بس 26 کے قریب بچوں کولے کر اسکول جارہی تھی کہ کوٹ فتح دین کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث بس کو اچانک آگ لگ گئی۔ فوٹو: این این آئی

کوٹ فتح کے قریب اسکول وین کو لگنے سے اسکول ٹیچر سمیت 17 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگوووال میں واقع نجی اسکول کی ایک بس 26 کے قریب بچوں کولے کر اسکول جارہی تھی کہ کوٹ فتح دین کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث بس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار خاتون ٹیچر سمیت 17 بچے جاں بحق ہو گئے جن میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں، حادثے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے عزیز بھٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے گجرات میں حادثے کا شکار اسکول وین کے ڈرائیور اشفاق کو گرفتار کرکے مبینہ طور پر تیز گاڑی چلاتے ہوئے 17 لوگوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ڈرائیور کے خلاف حادثے میں ہلاک ہونیوالے 2 بچوں کے باپ سارجنٹ ریاض نے مقدمہ درج کرایا گیا تاہم ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ وین کا مالک نہیں بلکہ تنخواہ دار ملازم ہے۔ اس نے کہا کہ اسے کسی بچے نے وین سے پیٹرول لیک ہونے کا نہیں بتایا، وین کو جب ڈرائیونگ کے دوران پیٹرول پر منتقل کیا تو آگ لگ گئی جس کے بعد اس نے 2 بچوں کو باہر نکالا لیکن باقی بری طرح جھلس گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 بچوں اور ٹیچر کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 75 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں