حیدر آباد ٹریفک حادثےمیں نوبیاہتا دلہن سمیت 5 افرادجاں بحق

میتوںٕ کو پروفیسر سوسائٹی سندھ یونیورسٹی میں لایاجائےگا اوروہیں مقامی قبرستان میں تدفین کی جائےگی۔

زخمی دلہےنعیم کوتشویشناک حالت میں جامشورو اسپتال منتقل کردیاگیا جب کہ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثےمیں نوبیاہتا دلہن سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے جب کہ دلہےکی حالت تشویشناک ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سچل گوٹھ کے رہائشی ایس ایچ اوجی اوآرتھانہ حیدرآباد بشیرسومرو گزشتہ شب اپنے بیٹےکی بارات لےکر لاڑکانہ گئے۔ واپسی پرکراچی آتے ہوئے پٹاروٹول پلازہ کےقریب دلہا کی کار ٹرک سےٹکرا گئی،جس کےنتیجے میں کارمیں سوار 20 سالہ دلہن شاہدہ، دلہن کی والدہ ، بہن ،سسراورڈرائیور جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی دلہےنعیم کوتشویشناک حالت میں جامشورو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔


پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جب کہ جائے حادثہ سے ٹرک کوتحویل میں لے گیا ہے ، میتوں کومتوفی بشیرسومروکے بھائی کی رہائش گاہ پروفیسر سوسائٹی سندھ یونیورسٹی میں لایا جائے گااوریہیں مقامی قبرستان میں تدفین کی جائےگی۔


Load Next Story