مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے 2 کشمیری شہید

نہتے مظاہرین کوروکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے


ویب ڈیسک August 30, 2018
نوجوان کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے: فوٹو: فائل

بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کےعلاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ کےعلاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج جاری ہے اورمختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، نہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال جاری ہے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کا حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |