وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 30, 2018
وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے صدر دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار راول پنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔



یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی وہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |